جنوبی کوریا:ستمبر میں برآمدات 83.5 فیصد بڑھ کر 120.94 ارب ڈالر ہوگئیں

جنوبی کوریا:ستمبر میں برآمدات 83.5  فیصد بڑھ کر 120.94 ارب ڈالر ہوگئیں

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی برآمدات ستمبر میں سالانہ بنیاد پر 83.5 فیصد اضافے کیساتھ ریکارڈ بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں مجموعی برآمدات 120.94 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 65.95 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی عالمی صنعت میں تیزی کے باعث چپس کی طلب میں اضافے نے برآمدات کو سہارا دیا۔ ستمبر میں چپ برآمدات 262 فیصد سے زیادہ بڑھ کر ریکارڈ 60.3 ارب ڈالر ہوگئیں۔ کمپیوٹرز کی برآمدات بھی 435.3 فیصد اضافے کے بعد 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزیر تجارت کم جنگ کوان نے کہا کہ یہ ریکارڈ ملکی صنعتوں اور کمپنیوں کی مضبوطی ظاہر کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...