فرانس :طلبا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 160 سے زائد سکول بند

فرانس :طلبا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 160 سے زائد سکول بند

اساتذہ کی کمی ، خستہ حال عمارتوں کیخلاف 340ہائی سکولوں کے باہر مظاہرے حکومت موبائل فون رکھنے کیلئے تھیلوں کے بجائے سہولیات بہتر بنائے :طلبا

پیرس(اے ایف پی) فرانس میں طلبا کا سکولوں میں گنجائش سے زیادہ کلاسز، اساتذہ کی کمی اور خستہ حال عمارتوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ جمعرات کو ملک بھر میں 340 ہائی سکولوں کے باہر مظاہرے ہوئے جبکہ 160 سے زائد تعلیمی ادارے بند رہے ۔ پیرس اور مارسیلے سمیت مختلف شہروں میں یونیورسٹی طلبانے بھی احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے تقریباً 30 کیمپسز کے داخلی راستے بند کردئیے ۔ حکومت نے احتجاج کو شہری بدامنی قرار دیا ہے ۔ کئی سکولوں کے باہر کچرے کے ڈبوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے ۔ طلبا کا کہنا ہے کہ حکومت موبائل فون رکھنے کیلئے مخصوص تھیلوں پر اخراجات کے بجائے اساتذہ، ہیٹنگ اور ایئرکنڈیشننگ کی سہولیات بہتر بنائے ۔پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور دیگر اقدامات کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...