برطانوی فضائی اڈے کے قریب دہشتگردی کی تیاری کے شبے میں برطانوی ایرانی شہری گرفتار

برطانوی فضائی اڈے کے قریب  دہشتگردی کی تیاری کے شبے میں  برطانوی ایرانی شہری گرفتار

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی انسداد دہشتگردی پولیس نے جنوب مغربی انگلینڈ کے فیئر فورڈ ایئربیس کے قریب دہشتگردی کی تیاری کے شبے میں دوہری شہریت رکھنے والے 27 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار شخص ایرانی نژاد برطانوی شہری ہے ، جسے وسطی لندن سے دہشتگرد کارروائیوں کی تیاری کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے برطانیہ کو ایران کی جانب سے فیئر فورڈ فضائی اڈے پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا تھا۔برطانوی وزیراعظم نے بدھ کو کہا تھا کہ فیئر فورڈ اڈے کے قریب مشتبہ سرگرمی میں ایران کے ملوث ہونے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...