ایتھوپیا:قومی سلامتی کو خطرے پر 10 اریٹریائی سفارتکار ملک بدر
ادیس ابابا(اے ایف پی)ایتھوپیا نے قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے 10 اریٹریائی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔
ایتھوپیا کی وزارت خارجہ کے مطابق اریٹریائی سفارتکاروں کو ایسے اقدامات میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا گیا، جو ملک کی قومی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ تھے ۔اریٹریا کے دارالحکومت اسمارا میں ایتھوپیا کا سفارتخانہ بھی بند کردیا گیا ۔ ایتھوپیا نے سفارتخانے کی بندش کو اریٹریا کی جانب سے ایتھوپیا کے خلاف براہ راست اور بالواسطہ دشمنانہ اقدامات کا جواب قرار دیا۔دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments