الجزائر:جنگلات کو آگ لگانے والوں کیلئے سزائے موت کا قانون منظور

الجزائر:جنگلات کو آگ لگانے والوں  کیلئے سزائے موت کا قانون منظور

الجزائر(اے ایف پی)الجزائر کی پارلیمنٹ نے جان بوجھ کر جنگلات اور زرعی اراضی کو آگ لگانے کے جرم میں سزائے موت دینے کا قانون منظور کر لیا۔

فیصلہ حالیہ ہفتوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں لگنے والی مہلک جنگلاتی آگ کے بعد کیا گیا، جس میں 12 افراد ہلاک ہوئے ۔ قانون کے تحت بچوں کے اغوا، تشدد، زیادتی یا اعضا مسخ کرنے کے جرائم پر بھی سزائے موت دی جا سکے گی۔ الجزائر میں 1993 سے سزائے موت پر عملدرآمد معطل ہے ، تاہم عدالتیں سزائے موت سناتی رہی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قانون کی مخالفت کی ہے ۔ بل اب سینیٹ میں زیرغور آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...