عراق:ہتھیار ریاست کے حوالے کرنے کیلئے 30جون 2027کی ڈیڈلائن مقرر
بغداد(اے ایف پی)عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے مسلح دھڑوں کو ریاست کے کنٹرول سے باہر موجود ہتھیار حوالے کرنے کیلئے 30 جون 2027 کی نئی ڈیڈلائن مقرر کردی۔
وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ یکم اکتوبر سے ریاستی کنٹرول سے باہر ہتھیاروں کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ہتھیار ریاست کے حوالے کرنے کا عمل واضح روڈ میپ اور باہمی اتفاق سے طے شدہ شیڈول کے تحت مکمل کیا جائیگا، نئی ڈیڈلائن عراق میں امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے مشن کے اختتام کے بعد سامنے آئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments