شام:حمص میں بس پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

شام:حمص میں بس پر فائرنگ  7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

دمشق(اے ایف پی)وسطی شام کے صوبہ حمص میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔

سرکاری خبررساں ادارے ثنا کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بس میں نجی کمپنی کے انجینئرز اور کارکنوں سمیت بجلی کمپنی کا ایک ملازم بھی سوار تھا، جو حملے میں جاں بحق ہوگیا۔بس حملے سے کچھ دیر قبل دمشق کے قریب ایک بڑے بجلی گھر کے نزدیک گیس پائپ لائن میں دھماکے کی اطلاع بھی سامنے آئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...