امریکا:ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 2افراد ہلاک،2زخمی ،1لاپتا
لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کے ساحل کے قریب طبی ہیلی کاپٹر سمندر میں گرنے سے دو افراد ہلاک، دو زخمی اور ایک لاپتا ہوگیا۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی شب کیٹالینا جزیرے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے ، جن میں سے چار کو تلاش کرلیا گیا۔ دو زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔ حکام کے مطابق دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments