2025 میں 58 لاکھ مہاجر بچے سکول سے باہر رہے :اقوام متحدہ
جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 2025 میں دنیا بھر میں تقریباً 58 لاکھ مہاجر بچے سکول نہیں جا سکے ، جبکہ تعلیمی شعبے کے فنڈز میں کمی سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق گزشتہ سال دنیا کے ایک کروڑ 31 لاکھ سکول جانے کی عمر کے مہاجر بچوں میں سے 44 فیصد تعلیم سے محروم رہے ۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین برہان صالح نے خبردار کیا کہ انسانی امداد اور ترقیاتی فنڈز میں کمی سے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کے مواقع محدود ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments