امریکی قانون سازوں کا مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف قانون پیش

امریکی قانون سازوں کا  مغربی کنارے میں اسرائیلی  بستیوں کیخلاف قانون پیش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کانگریس کی رکن روزا ڈی لارو نے ساتھی ارکان کے ہمراہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکنے کیلئے ’’بستیوں کو روکو‘‘ قانون پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مجوزہ قانون میں بستیوں کی توسیع میں کردار ادا کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کی درآمد روکنے کی تجویز دی گئی ہے ۔روزا ڈی لارو نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر روزانہ ہونے والے پرپرتشدد حملے خود دیکھے ہیں اور اسرائیلی بستیاں ختم ہونی چاہئیں،یہ بل قانون ساز جواکین کاسترو کی سربراہی میں پیش کیا گیا۔میڈلین ڈین، گریگ کاسار، سارا جیکبز اور ویرونیکا اسکوبار بھی اس بل کو پیش کرنے والے ارکان میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...