ترکیہ:منہدم کان سے مزید 3 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے مغربی صوبے مانیسا میں کان منہدم ہونے کے حادثے میں لاپتا 3 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کو ضلع سوما کی ایک کان میں پیش آیا، جہاں 7 کارکن پھنس گئے تھے ۔ امدادی ٹیموں نے دو کان کنوں کی لاشیں پہلے ہی نکال لی تھیں جبکہ دو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments