صدر ٹرمپ نے 10لاکھ امریکیوں کو 500ڈالر ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا

صدر ٹرمپ نے 10لاکھ امریکیوں کو  500ڈالر ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے رواں ہفتے تقریباً 10لاکھ امریکیوں کو 500ڈالر کے ریفنڈ چیک ڈاک کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ناقدین نے کہا کہ یہ اقدام نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے ، ان انتخابات میں یہ فیصلہ ہونا ہے کہ آیا ریپبلکن پارٹی کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق  یہ ادائیگیاں ان اضافی فیسوں کی واپسی ہیں جو افورڈیبل کیئر ایکٹ(اوباما کیئر)کے تحت ہیلتھ انشورنس خریدنے والے افراد سے وصول کی گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...