فرانس:طلباکا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1747 افراد گرفتار
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی، کلاس رومز میں گنجائش سے زائد طلبا اور سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کے خلاف ہزاروں طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔
احتجاج کے باعث ملک بھر میں 735 سکول متاثر ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے ۔ وزیر داخلہ کے مطابق 1747 افراد کو گرفتار کیا گیا، صورتحال کو شہری تشدد کی جانب بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ وزیر انصاف ژیرال دارمانین نے کہا کہ احتجاج اب امن عامہ کا مسئلہ بن چکا ہے ۔ متعدد ٹریڈ یونینز نے طلبا کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments