رکن ممالک نے ہنگامی ذخائر سے 32 کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل جاری کردیا:عالمی توانائی ایجنسی
پیرس(اے ایف پی)عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے )نے کہا ہے کہ رکن ممالک نے ہنگامی ذخائر سے اب تک 32 کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل اور پٹرولیم مصنوعات جاری کردی ہیں، جبکہ مارچ میں 40 کروڑ بیرل جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
جی سیون ممالک نے بھی آئی ای اے کے تعاون سے عالمی توانائی بحران کے خدشات کم کرنے کیلئے فوری طور پر 10 کروڑ بیرل خام تیل اور ڈیزل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ آئی ای اے کے مطابق یمن، ایران اور روس سے متعلق صورتحال نے عالمی تیل منڈی کو متاثر کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments