ایس آئی آر کی تحقیقات کیلئے بھارتی اعلیٰ عدلیہ کے سابق ججوں پر مشتمل آزاد پینل تشکیل
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت میں وکلا کی ایک تنظیم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی(ایس آئی آر)کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق ججوں پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لائرز ایسوسی ایشن فار کانسٹی ٹیوشن(ایل اے ایف سی)نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق جج مدن بی لوکر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے اس عمل کی آئینی و قانونی حیثیت، طریقہ کار اور مجموعی اثرات کا جائزہ لے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ججوں پر مشتمل یہ نو تشکیل شدہ آزاد کمیشن اہل ووٹرز پر ایس آئی آر عمل کے آئینی و قانونی جواز، طریقہ کار اور مجموعی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے مکمل خود مختاری کے ساتھ کام کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments