آسٹریلیا:رگبی شائقین کے ہجوم پر گاڑی چڑھ گئی، 10 افراد زخمی

آسٹریلیا:رگبی شائقین کے ہجوم پر گاڑی چڑھ گئی، 10 افراد زخمی

سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کے شہر نیوکاسل میں رگبی لیگ کے شائقین کے ہجوم پر گاڑی چڑھنے سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ ڈرائیور گاڑی بے قابو ہونے سے قبل اسے غیر محتاط انداز میں چلا رہا تھا۔ حادثے کے وقت ہزاروں شائقین مقامی ٹیم نیوکاسل نائٹس کو الوداع کہنے کیلئے جمع تھے ، جو اتوار کو سڈنی روسٹرز کے خلاف  فائنل کھیلے گی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں پانچ سالہ بچی اور 67 سالہ شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو دیگر بچے بھی زخمی ہوئے ۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...