نائیجیریا :گاڑیوں کے تصادم سے 20 افراد جاں بحق،5زخمی
لاگوس(اے ایف پی)نائیجیریا کی ریاست پلیٹو میں 4گاڑیوں کے تصادم میں 20 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور کے گاڑی پر قابو کھونے کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والے تمام 20 افراد مرد تھے ۔ نائیجیریا میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث حادثات معمول ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments