فرانس:تارکین وطن سے بھری وین سے 47 سالہ شخص کی لاش برآمد
لیل(اے ایف پی)فرانس کے ایک ریسٹ ایریا میں تارکین وطن سے بھری برطانوی نمبر پلیٹ والی وین سے 47 سالہ شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
وین میں 10 غیرملکی شہری موجود تھے ، جو فرانس میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے ۔ مقامی پراسیکیوٹر کے مطابق مقتول کے سر میں گولی لگی تھی ،ایک شخص کو جرم کے مقام پر موجود ہونے کے باعث گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وین کے ریسٹ ایریا میں رکنے کے دوران فائرنگ ہوئی، جس کے بعد کئی افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments