مانچسٹر:یہودی برادری پر حملے کی سازش، دو ایرانی عدالت میں پیش

مانچسٹر:یہودی برادری پر حملے کی سازش، دو ایرانی عدالت میں پیش

لندن(اے ایف پی)مانچسٹر میں یہودی برادری کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار دو ایرانی شہری ہفتے کو لندن کی عدالت میں پیش ہوگئے۔

 36 سالہ سلام احمدیان اور 34 سالہ رحمان صالحی پر جمعہ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر گھریلو ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جبکہ ممکنہ اہداف میں ہیٹن پارک عبادت گاہ اور یہودی میوزیم شامل تھے ۔ دونوں ملزموں کو زیرحراست رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ اگلی سماعت 23 اکتوبر کو اولڈ بیلی عدالت میں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...