بلغاریہ :بادشاہ زارسیموئیل کی باقیات 1000سال بعد وطن واپس
صوفیہ(اے ایف پی)ایک ہزار سال سے زائد عرصے بعد بلغاریہ کی پہلی سلطنت کے اہم حکمرانوں میں شمار ہونے والے زار سموئیل کی ممکنہ باقیات ہفتے کو یونان سے بلغاریہ واپس لائی گئیں۔
یونان اور بلغاریہ نے باقیات کی واپسی پر رواں ہفتے اتفاق کیا، جسے بلغاریہ کے وزیراعظم نے تاریخی معاہدہ قرار دیا۔ اس کے بدلے یونان کو 48 نوادرات واپس ملیں گے ، جو پہلی عالمی جنگ کے دوران بلغاری فوجیوں نے شمالی یونان کے گرجا گھروں اور خانقاہوں سے لے لیے تھے ۔ سموئیل نے 997 سے 1014 تک حکومت کی اور بازنطینی سلطنت کے خلاف کئی جنگیں لڑیں۔ 1014 میں شکست کے بعد 1018 میں سموئیل کی ریاست بازنطینی حکمرانی میں شامل ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments