روس کی سفارتکاروں غیرملکیوں کو کیف چھوڑنے کی ہدایت، حملوں کا انتباہ

روس کی سفارتکاروں  غیرملکیوں کو کیف چھوڑنے  کی ہدایت، حملوں کا انتباہ

ماسکو،کیف(اے ایف پی)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں مزید بڑے فضائی حملوں کا انتباہ دیتے ہوئے سفارتکاروں اور غیرملکی شہریوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ انتباہ نظرانداز کرنے والوں کے ممکنہ نقصان کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ روس نے یہ انتباہ ہفتے کوکیف میں ایک اہم پل پر حملے کے چند گھنٹے بعد جاری کیا۔ کیف کے میئر وٹالی کلِچکو کے مطابق ناردرن برج پر حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...