سابق امریکی رکن کانگریس کو وینزویلا کیلئے خفیہ لابنگ پر 10 سال قید
واشنگٹن(اے ایف پی)سابق ریپبلکن رکن کانگریس ڈیوڈ ریویرا کو وینزویلا کی حکومت کیلئے خفیہ طور پر امریکی حکومت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
میامی کی وفاقی عدالت میں جیوری نے مئی میں ریویرا کو منی لانڈرنگ کی سازش، غیرملکی ایجنٹ کے طور پر رجسٹریشن نہ کرانے سمیت دیگر الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔استغاثہ کے مطابق ریویرا کو ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران وینزویلا کی حکومت نے واشنگٹن کی پالیسی نرم کرانے کے لیے ریپبلکن حلقوں میں اپنے روابط استعمال کرنے کی خاطر 5 کروڑ ڈالر کے معاہدے پر کام سونپا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments