ترکیہ ،عراق کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں طویل مدتی معاہدے کیلئے مذاکرات
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ اور عراق نے تیل و گیس کے شعبے میں تعاون کیلئے طویل مدتی معاہدے تک پہنچنے کی خاطر مذاکرات شروع کر دئیے۔
عراقی وزیرِ تیل باسم محمد خضیر اور ترکیہ کے وزیرِ توانائی الپ ارسلان بایراکتار نے انقرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پیٹروکیمیکل صنعت اور دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کی تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments