برمودا سے بوسٹن جانیوالے طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6افراد تاحال لاپتا
واشنگٹن(اے ایف پی)برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی امدادی طیارہ لاپتا ہونے کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ نے اس کا ملبہ تلاش کرلیا، تاہم طیارے میں سوار 6 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے ہفتے کی صبح گلف اسٹریم جی 100 سے رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع دی تھی۔ طیارے میں 4 کینیڈین اور 2 برموڈین شہری سوار تھے ۔ کینیڈا میں قائم کمپنی لیٹی ٹیوڈ ایئر ایمبولینس کا طیارہ رات ڈیڑھ بجے لاپتا ہوا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق طیارے میں 2 پائلٹ، 2 طبی اہلکار، ایک مریض اور اس کے اہل خانہ میں سے ایک فرد سوار تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments