راستوں کی بندش ،علی امین گنڈاپور لانگ مارچ کا ارادہ ترک کرکے قافلے سمیت واپس

 راستوں کی بندش ،علی امین گنڈاپور  لانگ مارچ کا ارادہ ترک  کرکے قافلے سمیت واپس

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ میں شرکت کا ارادہ ترک کرتے ہوئے قافلے سمیت واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے گنڈی چوک پہنچنا تھا، تاہم یارک ٹول پلازہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کے باعث ان کے قافلے کو آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ یارک ٹول پلازہ سے قافلے سمیت واپس روانہ ہوگئے ۔علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...