فلپائن:غیرقانونی آن لائن گیمنگ کے خلاف کارروائی 244 افراد گرفتار

فلپائن:غیرقانونی آن لائن  گیمنگ کے خلاف کارروائی  244 افراد گرفتار

منیلا(اے ایف پی)فلپائن میں غیرقانونی آن لائن گیمنگ آپریٹرز کے خلاف رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 240 غیرملکی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا،

جن میں اکثریت چینی شہریوں کی ہے ۔ امیگریشن بیورو کے مطابق جنوبی علاقے منڈاناؤ میں دو مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ ایک مقام سے  110 چینی، 2 کمبوڈیائی اور ہانگ کانگ کے ایک شہری سمیت 113 افراد گرفتار ہوئے ، جبکہ دوسرے مقام سے 131 غیرملکی حراست میں لیے گئے ۔ حکام نے بڑی تعداد میں کمپیوٹرز، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور سم کارڈز بھی قبضے میں لے لیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...