گلاسٹن بریمیوزک فیسٹیول کے تمام ٹکٹ 45 منٹ میں فروخت

گلاسٹن بریمیوزک فیسٹیول کے  تمام ٹکٹ 45 منٹ میں فروخت

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے معروف گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول 2027 کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ،

 منتظمین کے مطابق جنرل سیل شروع ہونے کے صرف 45 منٹ بعد ٹکٹ ختم ہوگئے ۔ جنوبی انگلینڈ کے ورتھی فارم میں ہونے والا فیسٹیول آئندہ سال 23 سے 27 جون تک جاری رہے گا۔ 2027 کیلئے عام ٹکٹ کی قیمت 408 پاؤنڈ مقرر کی گئی تھی۔پرفارم کرنے والے فنکاروں کے نام ابھی ظاہر نہیں کیے گئے ۔ 1970 میں شروع ہونے والا گلاسٹن بری عالمی موسیقی کے اہم ترین میلوں میں شمار ہوتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...