فرانس اور طالبان حکومت کے درمیان افغان شہریوں کی واپسی کیلئے مذاکرات شروع

فرانس اور طالبان حکومت  کے درمیان افغان شہریوں کی  واپسی کیلئے مذاکرات شروع

پیرس(اے ایف پی)فرانس نے افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجنے میں سہولت کیلئے طالبان حکومت سے تکنیکی مذاکرات شروع کردئیے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم اور سزا یافتہ افغان شہریوں کی براہ راست واپسی کیلئے بات چیت کی جارہی ہے ۔ذرائع نے ملک بدر کیے جانے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی، تاہم ایک باخبر ذریعے کے مطابق یہ تعداد سینکڑوں میں ہوسکتی ہے ۔ فرانس نے واضح کیا ہے کہ تکنیکی مذاکرات افغانستان سے متعلق اس کے موقف میں تبدیلی نہیں ہے ، افغان عوام، خصوصاً خواتین کی حمایت جاری رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...