آئی ای اے کا ضرورت پڑنے پرمزید تیل ذخائر جاری کرنیکااعلان

آئی ای اے کا ضرورت پڑنے  پرمزید تیل ذخائر جاری کرنیکااعلان

پیرس(اے ایف پی)عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے ) کے رکن ممالک نے ضرورت پڑنے پر تیل کے اسٹریٹجک ذخائر مارکیٹ میں جاری کرنے کی تیاری کرلی۔

آئی ای اے کے سربراہ فاتح بیرول نے بیان میں کہا کہ رکن ممالک کے پاس خام تیل اور ریفائن شدہ مصنوعات کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید ذخائر مارکیٹ میں لائے جائیں گے ۔ آئی ای اے تیل کی محدود دستیابی کے باعث ڈیزل ایندھن کو ترجیح دے گا۔ عالمی منڈی میں ڈیزل کی سپلائی پر دباؤ کے پیش نظر ذخائر کے اجرا کا فیصلہ ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...