جاپان:امریکی فوجیوں پر 48گھنٹے کیلئے شراب نوشی پر پابندی، 30روزہ کرفیو نافذ

جاپان:امریکی فوجیوں پر  48گھنٹے کیلئے شراب نوشی پر  پابندی، 30روزہ کرفیو نافذ

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے جزیرے اوکیناوا میں ایک خاتون کے مبینہ قتل کے بعد امریکی فوجیوں پر 48گھنٹے کیلئے شراب نوشی پر مکمل پابندی اور 30روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اوکیناوا میں تعینات ایک  امریکی میرین کو اتوار کو ناہا شہر کے ایک ہوٹل میں 39سالہ خاتون کو قتل کرنے اور اس کا پرس چرانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق  خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ اوکیناوا میں امریکی میرین کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل واٹسن نے کہا کہ 48گھنٹے کی پابندی کے دوران فوجی نظم و ضبط اور ذمہ داریوں سے متعلق تربیت دی جائے گی۔جاپان میں تقریباً 54 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...