جرمن عدالت کاسابق انٹیلی جنس سربراہ کوحراست میں رکھنے کا حکم

جرمن عدالت کاسابق انٹیلی جنس سربراہ کوحراست میں رکھنے کا حکم

آذربائیجان کا آگست ہاننگ کیس میں باکو کا نام جوڑنے پر احتجاج،رپورٹس گمراہ کن قرار

برلن، باکو (اے ایف پی) جرمن عدالت نے سابق انٹیلی جنس چیف آگست ہاننگ کو جاسوسی اور غداری کے شبے میں گرفتاری کے بعد بدستور جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ہاننگ نے 1998 سے 2005 تک جرمنی کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی بی این ڈی کی سربراہی کی۔ سرکاری عہدہ چھوڑنے کے بعد نجی شعبے میں مشیر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے انہوں نے مبینہ طور پر ادارے کی خفیہ معلومات غیر قانونی طور پر حاصل کیں۔ حکام کو شبہ ہے  

کہ ان میں سے بعض حساس دستاویزات غیر ملکی جاسوسوں تک پہنچائی گئی تھیں۔ آذربائیجان نے سابق جرمن انٹیلی جنس چیف آگست ہاننگ سے متعلق جاسوسی تحقیقات میں باکو کا نام جوڑے جانے پر جرمنی سے احتجاج کیا ہے ۔جرمن جریدے ‘‘ڈیر اشپیگل’’ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ہاننگ نے آذربائیجانی انٹیلی جنس اہلکار کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک تجزیہ تیار کیا تھا۔ آذربائیجان کے میڈیا ریگولیٹر نے کیس میں ملک کو جوڑنے والی رپورٹس کو گمراہ کن معلومات قرار دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...