ٹرمپ جونیئر نے شادی تقریبات پر خرچ ہوئے لاکھوں ڈالر واپس کردئیے :روسی ارب پتی کا دعویٰ
استنبول(اے ایف پی)روسی ارب پتی عمر کریملیف نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے شادی کی تقریبات پر خرچ کیے گئے لاکھوں ڈالر مجھے واپس کردئیے ہیں۔
کریملیف نے استنبول میں پریس کانفرنس کے دوران رقم کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اخراجات واپس کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوئی تھی۔ تحقیقاتی ادارے پرو پبلکا کے مطابق کریملیف نے ٹرمپ جونیئر کی بہاماس میں تین روزہ شادی تقریبات کیلئے نجی جزیرے کے کرائے سمیت لاکھوں ڈالر ادا کیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments