یوکرین پر روسی حملے ،5بچوں سمیت 26 افراد ہلاک
چرنہیف شہر میں 5منزلہ عمارت منہدم ،کئی افراد ملبے تل دب گئے د ارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات
کیف (اے ایف پی)یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ شمالی علاقے چرنہیف کے شہر پریلوکی میں میزائل ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر جا گرا، جس کے نتیجے میں عمارت کا بڑا حصہ ملبے میں تبدیل ہوگیا،کئی افراد ملبے تل دب گئے ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ یوکرینی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں میں تین ایک سال جبکہ ایک 8 سال کا تھا، مزید ایک بچے کی لاش ملبے سے نکالی گئی۔ حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔د ارالحکومت کیف سمیت کریمنچک اور اولیکسانڈریا میں بھی روسی حملوں سے ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments