برازیل:لولا دا سلوا کو صدارتی دوڑ میں واپسی کیلئے سخت چیلنج کا سامنا

برازیل:لولا دا سلوا کو صدارتی دوڑ میں واپسی کیلئے سخت چیلنج کا سامنا

25 اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں لولا کیلئے کامیابی مشکل مگر ناممکن نہیں:تجزیہ کار

ریو ڈی جنیرو(اے ایف پی) برازیل کے بائیں بازو کے رہنما لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں دائیں بازو کے امیدوار فلاویو بولسونارو کے خلاف کامیابی کیلئے سخت چیلنج درپیش ہے ۔ پہلے مرحلے میں فلاویو بولسونارو نے 47 فیصد جبکہ لولا نے 45 فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ 80 سالہ لولا نے شکست کے باوجود چوتھی مرتبہ صدر بننے کا عزم  ظاہر کیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 25 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے مرحلے میں لولا کیلئے کامیابی مشکل مگر ناممکن نہیں۔ لولا کی مہم کا ہدف پولنگ سے غیرحاضر 3 کروڑ 30 لاکھ ووٹرز اور منسوخ یا خالی ووٹ دینے والے افراد ہیں۔ تاہم مہنگائی، جرائم اور کرپشن اسکینڈلز سے تنگ ووٹرز لولا کیلئے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ سالہ لولا ماضی میں تین صدارتی انتخابات ہارنے کے بعد 2002 اور 2006 میں کامیاب ہوئے تھے ۔ 2023 میں دوبارہ اقتدار میں واپس آئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...