ترکیہ:15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر یکم نومبر سے پابندی
استنبول(اے ایف پی)ترکیہ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا باضابطہ اعلان کردیا، جس پر یکم نومبر سے عملدرآمد ہوگا۔
سرکاری جریدے میں شائع فیصلے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صارفین کی عمر کی تصدیق سمیت ضروری تکنیکی اور انتظامی اقدامات کرنا ہوں گے ۔حکام کا مقصد بچوں کو سکرین کی لت، نیند کی کمی، آن لائن ہراسانی اور کھانے پینے کی عادات سے متعلق مسائل جیسے ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھنا ہے ۔آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments