میزان بینک: ’’گھر ہوتواپنا‘‘ پروگرام، 49ارب کی فنانسنگ منظور

میزان بینک: ’’گھر ہوتواپنا‘‘ پروگرام، 49ارب کی فنانسنگ منظور

6880 درخواستیں منظور، 7.34ارب فراہم کرچکے ، گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس

کراچی (بزنس ڈیسک)میزان بینک نے حکومتِ پاکستان کے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ‘‘گھر ہو تو اپنا’’ کے تحت 6,880 درخواستوں پر تقریباً 49 ارب روپے کی ہاؤسنگ فنانسنگ منظور کرلی ہے ۔ یہ منظوری ملک بھر میں قابلِ استطاعت اور شریعت سے ہم آہنگ ہاؤسنگ فنانسنگ کی نمایاں طلب کی عکاسی کرتی ہے ۔ 30 ستمبر تک بینک ایک ہزار خاندانوں کو مجموعی طور پر 7.34 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کرچکا ہے۔ میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس احمد علی صدیقی نے کہا کہ اسلامی فنانس معاشرے کے وسیع تر طبقے کے لیے گھر کی ملکیت کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘گھر ہو تو اپنا’’ پروگرام کے ذریعے بینک حکومت کے ساتھ مل کر ہزاروں پاکستانی خاندانوں کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلنے، پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...