اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان برقرار رہا

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان برقرار رہا

100انڈیکس 1066پوائنٹس کی کمی سے 167089پوائنٹس پر بند ہوا سرمایہ کاروں کا محتاط طرز عمل، مجموعی 2ارب 13کروڑ شیئرز کے سودے

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 1066 پوائنٹس کی کمی سے 167089 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزِ عمل کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیارپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 3834 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 169486 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 165651 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، جس سے مارکیٹ میں مسلسل دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ بھر مجموعی طور پر 2 ارب 13 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 90 ارب روپے رہی۔ کاروباری حجم کے اعتبار سے مارکیٹ میں سرگرمی برقرار رہی تاہم انڈیکس میں مجموعی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو دباؤ کا سامنا رہارپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 156 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار569 ارب روپے کی سطح پر آگئی اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ دنوں کے دوران سرمایہ کاروں کی توجہ ملکی معاشی اشاریوں، شرح سود، روپے کی قدر اور عالمی مالیاتی صورتحال سمیت اہم معاشی عوامل پر مرکوز رہے گی، جن کی سمت اسٹاک مارکیٹ کے آئندہ رجحان کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...