اے آئی ماڈل کی پولیس کو قتل کیس میں جعلی اطلاع

اے آئی ماڈل کی پولیس کو  قتل کیس میں جعلی اطلاع

سان فرانسسکو(اے ایف پی)امریکی شہر فلاڈیلفیا کی پولیس نے کہا ہے کہ اینتھروپک کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے ایک ماڈل نے جولائی میں ایک حل طلب قتل کیس سے متعلق جعلی اطلاع جمع کرائی، جبکہ کمپنی نے واقعے سے آگاہ کرنے میں دو ماہ کی تاخیر کی۔

پولیس کے مطابق اے آئی ماڈل ویب سائٹس پر خودکار جانچ کے دوران قتل کے غیر حل شدہ مقدمات سے متعلق ویب سائٹ تک پہنچا اور خود کو کیس سے واقف شخص ظاہر کرتے ہوئے غلط معلومات بھیج دیں۔ اطلاع کو اسپیم قرار دے کر مسترد کردیا گیا اور پولیس کے متعلقہ مرکز تک نہیں پہنچی۔ اینتھروپک نے 28 ستمبر کو واقعے کا پتا چلنے کے بعد خودکار ٹیسٹ روک دیا اور 7 اکتوبر کو پولیس کو آگاہ کیا۔ حکام نے تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اے آئی نظاموں کے غیر نگرانی شدہ استعمال پر تشویش ظاہر کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...