یورپی یونین کا چینی ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدات سالانہ 3 لاکھ 50 ہزار تک محدود کرنے کا فیصلہ

 یورپی یونین کا چینی ہائبرڈ گاڑیوں  کی درآمدات سالانہ 3 لاکھ 50  ہزار تک محدود کرنے کا فیصلہ

برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین نے چین سے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمدات سالانہ 3 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق برسلز اور بیجنگ کے درمیان چینی گاڑیوں کی برآمدات محدود کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدام سے یورپی منڈی میں چینی ہائبرڈ گاڑیوں کی موجودہ برآمدات نصف سے بھی کم رہ جائیں گی۔ اندازہ ہے کہ 2026 کے دوران چین سے یورپی یونین کو ہائبرڈ گاڑیوں کی برآمدات 8 لاکھ یونٹس تک پہنچ سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...