نائیجیریا میں مسلح حملے، 8 فوجیوں اور پولیس اہلکار سمیت 24 افراد ہلاک

 نائیجیریا میں مسلح حملے، 8 فوجیوں اور  پولیس اہلکار سمیت 24 افراد ہلاک

کانو(اے ایف پی)نائیجیریا میں دو مختلف مسلح حملوں کے دوران 8 فوجیوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 24 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

شمال مغربی ریاست زمفارا کے علاقے بوکویوم میں تاجروں کے قافلے پر حملے میں 13 افراد مارے گئے۔ حملہ آوروں نے سامان لوٹنے کے بعد تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ وسطی ریاست نائجر کے علاقے بورگو میں مشتبہ جہادیوں نے 11 افراد کو ہلاک کردیا، جن میں چار مقامی رضاکار محافظ شامل تھے۔ متعدد شہری جان بچانے کیلئے ہمسایہ ملک بینن فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...