ایران میں پولیس سٹیشن حملے میں معاونت پر ایک شخص کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران میں پولیس سٹیشن پر مہلک حملے اور دیگر کارروائیوں میں معاونت کے جرم میں عمر دوروستاران کو پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق ملزم کو اتوار کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ عمر دوروستاران 2024 میں جنوب مشرقی شہر راسک میں پولیس سٹیشن پر حملے میں معاونت کا مجرم قرار پایا تھا، جس میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments