امریکی وفاقی حکام کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی وفاقی حکام نے پیر کو ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کے واشنگٹن میں واقع گھر کی تلاشی لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں نے عدالتی وارنٹ پر کارروائی کی۔ فاکس نیوز نے بتایا کہ تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات میں مبینہ دھوکا دہی سے ہوسکتا ہے، جو الہان عمر کے بچپن میں ان کے مرحوم والد نے جمع کرائی تھیں۔ تاہم حکام نے تحقیقات کی نوعیت یا الہان عمر کا نام باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ کی ناقد الہان عمر ماضی میں ان کے ساتھ متعدد سیاسی تنازعات میں الجھ چکی ہیں۔ تلاشی کے بعد تاحال ان کے خلاف کسی الزام یا فرد جرم کا اعلان نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments