آذربائیجان :سکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے ، 37 افرادگرفتار

آذربائیجان :سکولوں  میں حجاب پر پابندی کیخلاف  مظاہرے ، 37 افرادگرفتار

باکو، انقرہ (آئی این پی)آذربائیجان کے سکولوں میں حجاب سے متعلق یونیفارم قواعد کے نفاذ پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، جس کے دوران 37 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔۔

، جبکہ احتجاج ترکیہ تک پھیل گیا ، استنبول میں آذربائیجان کے قونصل خانے کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ باکو کے ضلع قرہ داغ میں مظاہرین نے ایک سکول کے ڈائریکٹر کی گاڑی کو آگ لگا دی، جبکہ ضلع یاسامال میں ایک سکول کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔ٹیچر زہرا حسنوا نے بتایا کہ انہیں سکول میں حجاب پہننے سے منع کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لباس کا انتخاب ذاتی معاملہ ہے اور خواتین کو اس بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...