بھارت کی جانب سے لداخ میں 28 مقامات کے ناموں کی تبدیلی غیر قانونی ہے :چین

بھارت کی جانب سے لداخ  میں 28 مقامات کے ناموں  کی تبدیلی غیر قانونی ہے :چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے لداخ میں 28 مقامات اور جغرافیائی خصوصیات کے ناموں کو سرکاری بھارتی نقشے میں شامل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نام نہاد بھارتی یونین ٹیریٹری آف لداخ کو کبھی تسلیم نہیں کرتا اور۔۔

 نئی دہلی کی یکطرفہ علاقائی کارروائیوں کو غیر قانونی اور غلط سمجھتا ہے ۔چینی نیوز ایجنسی شہنوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے متنازع علاقوں، بشمول ان علاقوں جو چین کے مؤثر کنٹرول میں ہیں، کے لیے نام مقرر کرنے کی مخالفت کی جاتی ہے ۔بھارتی اقدامات متنازع علاقوں کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...