سعودی عرب:توہین مذہب کیس میں سری لنکن شہری کی سزائے موت کالعدم

سعودی عرب:توہین  مذہب کیس میں سری لنکن شہری  کی سزائے موت کالعدم

کولمبو (اے ایف پی)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکا کے شہری کو سنائی گئی سزائے موت کالعدم قرار دے دی ۔

سری لنکن حکومت نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔27 سالہ انوجن سیواراسا کو گزشتہ ماہ سعودی عدالت نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے توہین اسلام کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔ سری لنکن شہری نے متنازع پوسٹ حذف کرنے کے ساتھ معافی بھی مانگ لی تھی، تاہم اس کے خلاف شکایات کے بعد جولائی میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...