عراق:بم دھماکا، بریگیڈیئر اور ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق،2زخمی
کرکوک(نیوز ایجنسیاں )عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے سے عراقی فوج کے بریگیڈیئر اور ایک فوجی جاں بحق ہو گئے ۔
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے میں عراقی فوج کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک کنارے نصب بم میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔فوجی گاڑی کرکوک میں داعش ٹھکانوں کے سرچ آپریشن میں شامل تھی۔خیال رہے کہ یہ رواں ماہ عراقی سکیورٹی فورسز پر دوسرا حملہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments