گرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی تلاش جلد شروع ہوگی:ٹرمپ
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش کی تیاریاں جاری ہیں اور کام جلد شروع ہونے والا ہے ۔
انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ گرین لینڈ میں آسانی سے دستیاب تیل کے ذخائر دنیا کے بیشتر علاقوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ ٹرمپ نے تاہم اس منصوبے میں امریکا کی ممکنہ شمولیت یا تلاش کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments