مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی
غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ، خاتون سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی سابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی سربراہ رونن کا نیتن یاہو پر ہتک عزت کامقدمہ
مخمّاس ،تل ابیب (اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں مخمّاس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی اور بیرونی دیواروں پر نعرے لکھ دئیے ۔ مسجد کے قالین جل گئے اور دیواریں سیاہ ہو گئیں۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے ،بدھ کو اسرائیلی حملوں میں خاتون سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شن بیٹ کے سابق سربراہ رونن بار نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کی ذمہ داری سے متعلق الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے کہا ہے کہ ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر تمام محاذوں پر فوجی نفری بڑھا دی گئی ہے ، فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے باعث سرحدوں پر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔آئرش مصنفہ سیلی رونی کی فلسطین ایکشن کی حمایت کے باعث ان کی کتابوں کی برطانیہ میں فروخت بند ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments