مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا امریکی خاتون صحافی پر تشدد، ہسپتال منتقل
رام اللہ (اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی زیتون کے کاشتکاروں پر تشدد کی کوریج کرنے والی امریکی فوٹو جرنلسٹ اور واشنگٹن پوسٹ کی تجربہ کار فوٹوگرافر ہائیڈی لیون پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔
ہائیڈی لیون کو رام اللہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ٹانگ اور ہاتھ پر زخموں کا علاج کیا گیا۔ ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے بتایا کہ وسطی مغربی کنارے میں فلسطینی دیہات ترمس عیا اور ابو فلاح کے قریب کام کے دوران 50 سے زائد نقاب پوش آبادکاروں نے اچانک لاٹھیوں سے ان پر حملہ کیا اور مسلسل لاتیں مارتے رہے ۔یہ واقعہ اے ایف پی کے فوٹوگرافر جعفر اشتیہ پر حملے کے 10 روز بعد پیش آیا، جنہیں مغربی کنارے میں زیتون کی فصل کی کٹائی کی کوریج کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں بھی ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ انہیں حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم رازداری کے قوانین کے باعث مزید تبصرے سے گریز کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments