روس:شدید زلزلہ، جاپان میں 9.9 شدت کی غلط وارننگ جاری

روس:شدید زلزلہ، جاپان میں  9.9 شدت کی غلط وارننگ جاری

ماسکو(آئی این پی )روس کے جزیرہ نما کامچٹکا کے علاقے میں جمعے کے روز ریکٹر سکیل پر 7 کی شدت کا زلزلہ آیا جبکہ جاپان نے اپنے ایک جزیرے میں 9.9 شدت کا انتباہ جاری کیا اور پھر کچھ دیر بعد معذرت کرلی۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی)کے مطابق روس کے مشرقی علاقے جزیرہ نما کامچٹکا میں جمعے کے روز 7 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز شہر ویلیوچنسک سے تقریباً 123 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر (86.99 میل)ریکارڈ کی گئی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی نقصان یا شدید تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب جاپان نے جزائر کوریل میں 9.9 شدت کے زلزلے کی وارننگ جاری کرنے کے 8 منٹ بعد واپس لے لی ۔جاپانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے زلزلے کی پیشگی وارننگ واپس لیتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ علاقے میں آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے کی شدت کا اندازہ ضرورت سے زیادہ لگایا گیا ، شدت کا غلط اندازہ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، یہ وارننگ گزشتہ روز دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر جاری کی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...